• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، فون نہ اٹھانے پر شوہر نے بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا

بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، بیوی کا فون نہ اٹھانے پر  شوہر قرنطینہ توڑتے ہوئے ایک ضلع سے دوسرے ضلع پہنچا اور شک کی بنیاد پر بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا۔

بھارتی ویب سائٹ ’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گَڑ میں 25 سالہ للت کوروا بیوی کے فون نہ اٹھانے پر طیش میں آکر قرنطینہ سے فرار ہو گیا، لاک ڈاؤن کے دوران للت کوروا رائے پور سے جیش پور اپنے گھر پہنچا اور شک کی بنیا د پر اپنی بیوی پیار بائی کا ہاتھ کاٹ کر اسے اور اپنے 2 سال کے بیٹھے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق للت کے فرار ہونے کے بعد اس کی بیوی کو اسپتال پہنچایا گیا مگر اس کے ہاتھ کو نہیں جوڑا جا سکا۔

دوسری جانب مقامی پولیس کی جانب سے ملزم للت کوروا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کو دیئے گئے ملزم کے بیان کے مطابق وہ جب بھی اپنی بیوی کو فون کرتا تھا اس کا نمبر کسی دوسرے نمبر پر مصروف ہوتا تھا، اسے شک تھا کہ اس کا کسی کے ساتھ افیئر چل رہا ہے ۔

للت  کے مطابق وہ اپنی بیوی سے بدلہ لینے کی نیت سے قرنطینہ سے بھاگا تھا، گھر پہنچنے پر اس نے اپنی بیوی کو فون پر کسی کے ساتھ باتوں میں مصروف دیکھا جس کے بعد آری کی مدد سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔

تازہ ترین