مارکیٹوں میں جم غفیر، نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے، ظفر مرزا

May 22, 2020


وزیرٍِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں اور دکانوں میں لوگوں کا جمِ غفیر دیکھا جا رہا ہے، اس کے نتائج جو بھی ہوں گے ذمے دار آپ خود ہوں گے، کسی کو ذمے دارنہیں ٹھہرا سکتے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ دکانوں اور ریل سمیت ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز بنائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ50 سال سے زائد عمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیئے: کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن نرم ہورہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

ڈاکٹر ظفر مرزاکا یہ بھی کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھیں گے تو صورتِ حال خراب ہو سکتی ہے، ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا ضروری ہے۔