• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گانے کانٹا لگا کے ری مکس میں کام کے عوض 7 ہزار ملے تھے، شفالی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 2000ءکی دہائی میں ایک ری مکس گیت ’کانٹا لگا‘ ایسا معروف ہوا کہ اس نے ری مکس گیتوں کے متعلق لوگوں کی سوچ ہی بدل ڈالی۔ اس گیت میں شفالی زری والا نامی لڑکی نے کام کیا تھااور اس ایک گانے سے ہی وہ شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شفالی زری والا بگ باس 13میں بھی شریک ہوئی تھیں۔ اب پہلی بار انہوں نے اس گانے کے متعلق کچھ راز کی باتیں دنیا کو بتا دی ہیں۔شفالی نے بتایا ہے کہ اس گانے میں کام کرنے کے عوض انہیں صرف7ہزار روپے ملے تھے اور ان کے والد اس گانے میں کام کرنے کے سخت مخالف تھے۔ شفالی کا کہنا تھا کہ ”میں اس وقت کالج میں تھی۔ میں ایک ایسی فیملی سے تھی جہاں لوگ تعلیم کے شعبے سے وابستہ تھے چنانچہ جب مجھے اس گانے کی آفر ہوئی اور میں نے والدین سے بات کی تو انہوں نے تعلیم پر توجہ دینے کو کہہ دیا۔ تاہم میں یہ گیت کرنا چاہتی تھی، کیونکہ مجھے بہت شوق تھا کہ میں خود کو ٹی وی پر دیکھوں اور پھر مجھے اس کے پیسے بھی مل رہے تھے۔ میرے والد اس کے سخت مخالف تھے۔ چنانچہ پہلے میں نے ماں کو اعتماد میں لیا اور پھر ہم دونوں نے مل کر میرے والد کو راضی کیا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ یہ گیت اتنا مقبول ہو گا۔ اس نے تو میری زندگی ہی یکسر بدل کر رکھ دی۔واضح رہے کہ اس کے بعد شفالی نے انڈسٹری میں بہت کم کام کیا۔ انہوں نے اکشے کمار اور سلمان خان کی فلموں میں مختصر کردار کیے۔ ان کی شادی ہرمیت سنگھ سے ہوئی۔تاہم پانچ سال بعد شفالی نے ان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے طلاق لے لی۔ 2014ءمیں شفالی نے پراگ تیاگی کے ساتھ دوسری شادی کی۔

تازہ ترین