• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمیمہ ملک کا ارطغرل پر تنقید کرنیوالے واسع چوہدری کو جواب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے’ارطغرل غازی‘ پر تنقید کرنے پر واسع چوہدری کو جواب دے دیا۔ معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری نے سرکاری ٹی وی پر تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے کے حوالے سے کہا تھا کہ ہمارے سرکاری ٹی وی چینل پر تُرکش سریز نشر کرنے پر مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اب پی ٹی وی ہر پاکستانی کے بجلی کے بل سے ماہانہ 35 روپے وصول کرنا بند کردے۔واسع چوہدری کے اِس تنقید بھرے پیغام پر حمیمہ ملک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں شہرہ آفاق تُرک سیریز’دیرلش ارطغرل‘ کے ایک پوسٹر کی تصویر شیئر کی۔اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے حمیمہ ملک نے پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے پر پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل اور تُرکی کے قومی ٹی وی چینل کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ نے واسع چوہدری کو اُن کی بات کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس کی قیمت میرے 35 روپے ہیں جو میں نے آج تک ہمارے سرکاری ٹیلی ویژن کو ادا کیے۔اُنہوں نے سرکاری ٹی وی کو سراہتےہوئے مزید لکھا کہ ’ہمیں اِسی طرح کے بہترین مواد کے ساتھ تفریح فراہم کرتے رہیں۔اِس کے علاوہ حمیمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کی ایک تصویر بھی دل والے ایموجی کے ساتھ شیئر کی۔
تازہ ترین