بشریٰ انصاری کو بھارت کے دورے کی یاد آنے لگی

May 23, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے 12سال قبل کیے گئے بھارت کی دورے کی حسین اور قیمتی لمحات کو ایک بار پھر سے یاد کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کردیں۔ خوبصورت ماضی کو یاد کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بھارت کے شہر جے پور کی ایک تصویر شیئر کی جس میں بشریٰ انصاری اپنی بہن اسما عباس کے ہمراہ ہاتھی کی سواری کر رہی ہیں۔یادگار لمحات کو یاد کرتے ہوئے بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ’اللّہ ہی جانتا ہے کہ دوبارہ یہ دن کب واپس آئیں گے۔بشریٰ انصاری نے ایک تصویر بھارت کی پہچان ’تاج محل‘ کی بھی شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ اسماء عباس ہیں۔اِس تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے بشریٰ انصاری نے لکھا ’محبتوں کا نشاں تاج محل۔‘اِس کے علاوہ بشریٰ انصاری نے بھارت میں قائم سلطنت مغلیہ کے تیسرے فرماں روا جلال الدین اکبر کے مقبرے کی بھی ایک تصویر شیئر کی۔یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں ایسے میں پاکستانی فنکار اپنی پرانی یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اُن کی اہمیت کو اُجاگر کرتے نظر آرہے ہیں۔