بری: لیبر پارٹی کے کونسلر ٹم پک اسٹون نے میئر کی ذمے داریاں سنبھال لیں

May 23, 2020

بری (خورشید حمید) بری سے لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے لیڈر کونسلر ٹم پک اسٹون نے نئے میئر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ٹم پک اسٹون کا کونسل کےوارڈ سیلیڈرڈ سےسن 2000سے کونسلر منتخب ہوتے چلے آرہے ہیں۔ وہ گزشتہ سولہ سال سے کونسل میں اپنی جماعت لبرل ڈیموکریٹ کے گروپ لیڈر کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ کونسل کا انتظامی کنٹرول لیبرپارٹی کے پاس ہے جس نے نئے لیڈر OʼBrienکو لیڈر آف کونسل جب کہ پاکستان نژاد کونسلر تیمور طارق کو ڈپٹی لیڈر منتخب کرلیا ہے۔ کونسل کی نئی کابینہ میں پاکستان نژاد کونسلر سولیسٹر طاہر رفیق کو کیبنٹ ممبر فور کارپوریٹ افیئرز اور انسانی وسائل منتخب کیا گیا۔ یاد رہے کہ کونسلر طاہر رفیق مئی 2018ء میں پہلی بار انسورتھ وارڈ وائٹ فیلڈ سے کامیاب ہوکر کونسلر بنے تھے وہ گزشتہ سال بری لیبرپارٹی گروپ اور راسبنسگ اور سیفٹی ہیل کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے۔ کونسلر طاہر رفیق کا آبائی تعلق چھتروہ ڈڈیل آزاد کشمیر سے ہے۔ نئی کابینہ میں ایک اور پاکستانی شاہینہ ہارون جو گزشتہ کئی سال سے ریڈ ویلز وارڈ سے کونسلر منتخب ہوتی چلی آرہی ہیں کو ڈپٹی کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز اینڈ ایمرجنسی پلاننگ کی وزارت دی گئی۔ کونسلر طاہر رفیق، شاہینہ ہارون کا تعلق لیبرپارٹی سے ہے۔ لیبرپارٹی واحد اکثریتی جماعت ہے جس کے کونسلرز کی تعداد 29ہے۔ کنزرویٹو کے 16، لبرل ڈیموکریٹ کے ممبران کی تعداد چار جب کہ 2آزاد کونسلرز کونسل میں نمائندگی کررہے ہیں۔