• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن کی ممتاز شخصیت ناصر مشتاق کا انتقال، مقامی قبرستان میں تدفین

بولٹن (نمائندہ جنگ) بولٹن کی ممتازسماجی شخصیت اور سابق صحافی ناصر مشتاق طویل علالت کے بعد بولٹن رائل انفرمری اسپتال میں انتقال کرگئے ۔مرحوم کے انتقال کی خبر برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں بھی انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی کورونا وائرس کے باعث سوشل میڈیا کے علاوہ کمیونٹی نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلیفون پر اظہار افسوس کیا۔ ناصر مشتاق کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے تھا وہ 2008 کی دہائی میں تلاش معاش کے سلسلے میں یورپ کے مختلف ممالک فرانس، اٹلی اور جرمنی میں مختصر مدت تک قیام پذیر رہے جہاں بچوں کی اسلامی تعلیم کی خاطر یورپی ماحول کو غیر مناسب سمجھ کر برطانیہ کا رخ کیا۔ 2010 کی دہائی میں برطانیہ پہنچنے کے بعد برطانوی شہر بولٹن میں مکمل سکونت اختیارکرلی وطن چھوڑنے سے قبل وہ روزنامہ جنگ پاکستان کے ساتھ وا بستہ رہے اوربحیثیت صحافی ایک عرصے تک اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں ۔یہاں وہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ایک سرگرم سماجی کارکن کے طورپر متحرک رہے مگر بدقسمتی سے ذیابیطس کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے جبکہ گزشتہ چندبرسوں سے مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں رہے۔ ان کا شمار بولٹن سے پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری ندیم اقبال سمیلہ کے قریبی دوستوں میں ہوتا تھا۔ انہیں چند ہفتوں سے طبیعت مسلسل خراب رہنے کے باعث اسپتال لے جایاگیا ڈاکٹروں کی تشخص کے بعد بتایا گیا کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہیں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی سرتوڑ کوشیں کیں مگر وہ جانبرنہ ہوسکے۔ مرحوم کی نماز جنازہ یہاں مکہ مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو بولٹن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم نے اپنے پسماندگان میں بیوہ کے تین بیٹے اورایک بیٹی کے ساتھ دوستوں عزیزوں اور اپنے چاہنے والوں کا ایک وسیع حلقہ سوگوار چھوڑا ہے ۔مرحوم کی اس ناگہانی موت پر برطانیہ اور یورپ کے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نامور صحافی ہی نہیں بلکہ ایک سچے وفادار اورمخلص دوست تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے آخری عشرے او اس کی نیک ساعتوں کے طفیل مرحوم کو جنت الفردوست میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔تعزیت کرنےوالوں میں اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی افضل خان، اے پی ایل کے صدر بیرسٹر امجد ملک سابق میر چوہدری محمد ریاض، بولٹن کونسل کے کونسلرز، چوہدری اخترزمان، مدثر دین، راجہ محمد ایوب، راجہ محمد اقبال، راجہ خرم روف ، کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ محمد ادریس، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی، ڈاکٹر محمد حفیظ، نو منتخب مجسٹریٹ راجہ راچڈیل امتیاز احمد، چوہدری طارق محمود، ملک لیاقت مانچسٹر ، ندیم شیخ چوہدری حاجی محمد زمان، چوہدری محمد رفیق، مظہر شاہ بخاری، علامہ عظیم جی، مصطفے مغل، نعیم مرزا،مرحوم کے برادر نسبتی احمد شیراز، راجہ فضل مجدد، مظفر ملک، افتخار احمدایڈووکیٹ، راجہ جلیل الرحمٰن، چوہدری بشیررٹوی، فخر اقبال چوہدری، سید امیر حسین شاہ، سید فرحت عباس شاہ، محبوب بٹ، سید احمد نظامی، ہارون مرزا، راجہ عمران عارف، راجہ محمد فرید، راجہ غلام رسول ایڈووکیٹ، سید مظہر حسین شاہ، چوہدری کوثر علی، فرانس سے چوہدری ریاضت علی، عمران علی، حاجی شمیریز،غلامربانی اٹلی سے چوہدری محمد وارث، ناصرمحمود، جرمنی سےنثار احمد ، اشتیاق احمداور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین