• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں برکی ویلفیئر کی جانب سے کھانے کی تقسیم

برمنگھم (ابرار مغل) کوویڈ19کی عالمی وبا کے دوران برکی ویلفیئر ٹرسٹ روزانہ کی بنیاد پر برمنگھم میں مقامی سطح پر مستحق، بے سہارا، نادار اور بے گھر افراد کو کھانا فراہم کررہا ہے۔برکی ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کار ایسے بزرگ یا معذور افراد جو چلنے سے قاصر ہیں لاک دائون کی وجہ سے ان کے گھر جاکر کھانا تقسیم کررہے ہیں۔ برکی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین واجد علی برکی نے جنگ کو بتایا کہ ہم محدود پیمانے پر اپنی مدد آپ کے تحت مقامی سطح پر رفاعی و سماجی کام کررہے ہیں۔ برمنگھم میں روزانہ کی بنیاد پر پہلا فوڈ بنک قائم کردیا ہے جہاں سے ہر شخص بلارنگ و نسل کھانا حاصل کرسکتا ہے۔ واجد علی برکی نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کی طرح برطانیہ بلخصوص برمنگھم بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ لاک ڈائون کی مشکلات کی وجہ سے مقامی سطح پر بھی ہزاروں افراد بے روزگار اور بے سہارا ہوگئے ہیں۔ برمنگھم میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہم نے روزانہ کی بنیاد پر فری فوڈ تقسیم کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی قومی ادارے N.H.S.کے اسٹاف کو ہفتہ واربھی کھانا فراہم کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ کوویڈ19کے خاتمے تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔
تازہ ترین