رش کے باعث ایمبولنسز اور فائر بریگیڈ کو مشکلات کا سامنا رہا

May 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جائے حادثہ پر ایک چین آف کمانڈ نہ ہونے کی وجہ سے بد نظمی دیکھنے میں آئی۔لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو اندر آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس کی جانب سے جائے حادثہ کو بہت دیر سے کارڈن آف کیا گیا، اسی طرح پولیس ،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھی لوگ گنجائش سے زیادہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے جسکی وجہ سے وہاں رش لگ گیا،رش کے باعث مشینری کو اندر جانے میں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مختلف ریسکیو اداروں کے ایمبولینس ڈارئیور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے لڑتے نظر آئے۔شہر میں متعدد بڑے حادثات کے باوجود اب تک حکومت کراچی میں کوئی مرکزی کمانڈ ایند کنٹرول سسٹم نہیں بنا سکی جو سب اداروں کو انکے کرنے کا کام بتائے۔