• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء احتیاطی تدابیرکے ساتھ نظام چلائیں گے،مولانا امجد خان

لاہور ( نمائندہ خصوصی )کشمیراور فلسطین میں لاک ڈائون کرنے والوں کو نہتے حریت پسندوں کی بددعائیں لگیں تو پوری دنیا میں لاک ڈائون ہوگیا ،کورونا بازاروں منڈیوں میں نہیں آتا صرف مساجد ومدارس میں ہی کیوں آتا ہے لیکن علماء مساجد مدارس میں احتیاطی تدابیرکے ساتھ نظام چلائیں گے یہ باتیں جمعیت علماء اسلام کے مر کزی راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولا نا محمد امجد خان جامع مسجد رحمانیہ میں جمعۃ الوداع کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں اسلامی حدود ٹوتیں لیکن قانون حرکت میں نہیں آیا یہاں حکمرانوں کے خلاف ایک بات ہو جاتی ہے تو قانون ضابطے سامنے آجاتے ہیں۔
تازہ ترین