• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کو شدید سردی اور برفباری کے بعد اب طوفان گوریٹی کا سامنا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

شدید سرد موسم اور برفباری کے بعد برطانیہ کو اب طوفان گوریٹی کا سامنا ہے۔ طوفان نے تیز ہواؤں، بارش اور مزید برفباری کے ساتھ برطانیہ کا رُخ کرلیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان جمعرات کی دوپہر جنوب مغربی انگلینڈ کے ساحل سے ٹکرائے گا، کارنوال اور آئل آف سسلی میں 90 میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ طوفانی ہواؤں سے املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، طوفان سے انگلینڈ اور ویلز کے بیشتر حصے متاثر ہوں گے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمکہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کیلئے یلو اور ایمبر وارننگز جاری کر دیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمال مغربی حصوں سے پھیلنے والی بارش انگلینڈ اور ویلز بھر میں برسے گی، جمعرات کی شام تک بارش سرد آرکٹک ہوا سے ٹکرا کر برفباری میں تبدیل ہو جائے گی۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی ویلز اور مڈلینڈز میں 15 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے، ویلز کے پہاڑوں اور پیک ڈسٹرکٹ میں 30 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارش سے جنوب مغربی ویلز اور مشرقی انگلینڈ میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق سرد موسم کے سبب دباؤ بڑھ رہا ہے، کولڈ ویدر پیمنٹ مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد گھرانوں کو ادا کی جائے گی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریڈنگ میں سڑک پر پھسلن کے سبب بس اور اسکول کوچ کے درمیان حادثہ ہوا، جس میں 9 بچے، کوچ ڈرائیور اور 8 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق یورپ میں بھی موسم کی شدت کے باعث پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ شپول ائیر پورٹ ایمسٹرڈیم اور چارلس ڈی گال ائیر پورٹ پیرس سے سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید