• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان علی نے جونیئر انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

فرحان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی جونیئر انڈر 17 چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں دانیال شہزاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کے فرحان علی نے اسلام آباد کے دانیال شہزاد کے خلاف 0-4 فریم میں کامیابی حاصل کی۔

ان کی جیت کا اسکور 21-65، 11-71، 33-79 اور 40-59 رہا۔

قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں فرحان علی نے پنجاب کی کے موسیٰ تنویر کو 1-4 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد کے دانیال شہزاد نے پنجاب کے محمد کاشان کو 2-4 سے شکست دی اور فائنل میں پہنچ گئے۔

دانیال کی جیت کا اسکور 30-67، 70-35، 64-31، 48-61، 37-54 اور 45-70 رہا۔

دریں اثناء نیشنل جونیئر انڈر 21 چیمپئن شپ جمعرات سے شروع ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید