بھارتی حکومت دہشت گردی اور جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے، سنی تحریک

May 23, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ہندوتوا نظریے والی بھارتی حکومت دہشت گرد اور جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے،بھارت کے 9لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر ظلم وستم اور وحشیانہ مظالم ڈھائے ہوئے ہیں،سری نگر میں بھارتی فوج نے 15مسلم گھروں کو آگ لگادی جو کھلی دہشت گردی جس کی ہر سطح پر مذمت اور عالمی برادی کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو کرونا وائرس سے نہیں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے کوروناوائرس سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔