پولیس، پاک فوج اور رینجرز کا امن و امان کے حوالے سے فلیگ مارچ

May 23, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر سٹی پولیس ملتان نے پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ شہر میں امن و امان کے حوالے سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا، جس کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں امن و امان قائم رکھنا تھا، فلیگ مارچ کے دوران عوام سے اپیل کی گئی کہ موجودہ صورتحال میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، فلیگ مارچ ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد سید اظہر رضا گیلانی کی سربراہی میں روانہ ہوا جس میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ، پاک فوج، رینجرز ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران شامل ہوئے۔ فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس لائن میں اختتام پزیر ہوا۔