• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف سے پولیو نگرانی بورڈ کے 7 رکنی وفد کی ملاقات

تصویر، پی آئی ڈی
تصویر، پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں پولیو نگرانی بورڈ کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔

وفد میں روٹری کے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے چیئرمین مائیک میکگورن، گیٹس فاؤنڈیشن کے گلوبل ڈیولپمنٹ کے صدر کرس ایلائیس،ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف اور گاوی کے نمایندگان بھی شامل تھے ۔

وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال ، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق بھی موجود تھیں۔

دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کیا اور انسداد پولیو کے لیے شراکت داروں کا حکومت کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے 7 رکنی وفد کے روبرو کہا کہ بچوں کے مستقبل کو پولیو جیسے موذی مرض سےبچانے کےلیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔

انہوں نے اجلاس میں پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کی تجدید کی اور کہا کہ پولیو کاخاتمہ قومی ترجیح ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ کوششیں مزید تیز کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی خیبر پختونخوا کے پولیو ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی توجہ دینے اور موثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام شراکت داروں کے انسداد پولیو کے حوالے سے اقدامات پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، حکومتی ٹیم کے تمام ارکان انسداد پولیو کیلئے اقدامات پر لائق تحسین ہیں۔

اس موقع پر وفد نے پولیو فری پاکستان کےلیے حکومت کے موثر اقدامات کو سراہا اور نمایاں پیشرفت پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید