محکمہ سیاحت، ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی

May 23, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سیاحت پنجاب کے ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی۔صوبہ بھر کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور ان کی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئی ہیں۔سیاحت کے فروغ کے لئے جاری منصوبوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب( ٹی ڈی سی پی) ملازمین کی نمائندہ تنظیم ٹی ڈی سی پی ورکرز اینڈ سٹاف یونین پنجاب(سی بی اے)کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملازمین کا بجٹ شدید متاثر ہوا ہے اور نوبت قرض لینے تک آ پہنچی ہے۔ حکومت پنجاب اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لےاور تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔