طیارہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

May 23, 2020

کراچی طیارہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی جاں بحق ہوئے، زین پولانی اپنی اہلیہ اور بچوں کو عید کے لیے لاہور لینے گئے تھے اور فیملی کے ہمراہ واپسی پر اسی بدقسمت طیارے کے مسافروں میںشامل تھے۔

اہل خانہ کے مطابق زین پولانی اور ان کی فیملی کی لاشوں کی شناخت اب تک نہ ہوسکی ہے ، اہل خانہ پیاروں کی تلاش میں ڈی این کیلئے مختلف اسپتالوں کے چکر لگاتے رہے ہیں۔

زین پولانی کے اہلخانہ کا موقف ہے کہ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے سیمپل دے دیئے گئے ہیں ۔