فٹبال لیگ لالیگا 8 جون سے شروع کرنے کا اعلان

May 23, 2020

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے فٹبال لیگ لالیگا 8 جون سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ایونٹ محکمہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق ہوگا۔

کورونا وائرس کے سبب لالیگا 23 مارچ سے معطل تھی، لیگ کے صدر ہاویر تیباس نے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے معطل کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے لگی ہیں۔

ہسپانوی حکومت نے ملک میں پروفیشنل اسپورٹس دوبارہ شروع کرنے کےلیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ وزیراعظم پیڈرو ساچیز نے فٹبال لیگ لالیگا کو 8 جون سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔