کراچی میں چاند رات کو کاروبار کی اجازت مل گئی، تاجر اتحاد

May 23, 2020

کراچی میں چاند رات کو کاروبار کی اجازت مل گئی، تاجر اتحاد

کراچی کے سٹی تاجر اتحاد کا کہنا ہے حکومت سندھ نے کراچی میں چاند رات کو کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاند رات کو کاروبار کھولنے کی اجازت پر حکومت سندھ کے شکر گزار ہیں۔

تاجر اتحاد نے تمام دوکانداروں کو ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور ملک بھر میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث سندھ میں دکانوں کو صرف 5 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت تھی۔