سیر و تفریح والے مقامات پر جانے سے گریز کریں، حرا مانی

May 25, 2020

کورونا سے لڑنے کیلئے حرا اور مانی کا خصوصی ویڈیو پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ’براہِ مہربانی سیر و تفریح والے مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ اِس سے ناصرف آپ کو بلکہ آپ سے منسلک دیگر لوگوں کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔‘

اداکارہ حرا مانیاور اُن کے شوہر اور اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔


حرا مانی نے کہا کہ’لاک ڈاؤن نرم ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چھوڑ دیں۔‘

اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی معلومات سے خود کو آگاہ رکھیں اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔‘

آخر میں مانی نے کہا کہ ’احتیاط کریں اور زندگی بچائیں۔‘

اِس سے قبل حرا مانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم پاکستانی ایک نڈر قوم ہیں، جب ہمیں پتا چلا تھا کہ سونامی آنے والا ہے تو سب سی ویو پہنچے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں مجھے اپنے بچوں کے لیے ٹائم مل گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 56 ہزار 349ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 167 ہو گئی۔