یہ عید کورونا متاثرین اور طیارے حادثے کے شہداء کے نام رہی : عروہ حسین

May 26, 2020

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کا کہنا ہے کہ یہ عید کورونا سے جاں بحق ہونے والوں اور کراچی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے نام رہی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عروہ حسین نے عید کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے فرحان سعید کے ساتھ اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی۔

ٹوئٹ میں ادکارہ نے لکھا کہ رواں سال ہم میں سے بہت سے لوگوں کیلئےکچھ سود مند ثابت نہیں ہوا، انہوں نے لکھا کہ یہ عید طیارہ حادثے اور کورونا کا شکار ہونے والوں کے نام رہی ۔

اداکارہ نے لکھا کہ اپنی بہترین صحت اور ایک اچھی فیملی کیلئے ہمیشہ شکرگزار رہی۔

دوسری جانب فرحان سعید نے بھی اہلیہ، والدہ اور والد کے ساتھ عید کی تصویر شیئر کی۔


فرحان سعید نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ طیارہ حادثے کے شہداء کو لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

انہوں نے مداحوں سے بھی شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے۔