کرینہ کیسا فیس ماسک استعمال کرتی ہیں؟

May 26, 2020

بھارتی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی صاف شفاف، چمکدار جلد کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے فیس ماسک کے اجزا بتائے ہیں جو کہ نہایت آسان اور مفید ہیں۔

ہر انسان خوبصورت دکھنا چاہتا ہے جبکہ گرمیوں میں گرم موسم کے سبب یہ تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے جسے خواتین بے تحاشا جتن کر کے آسان بنانے کی کوششیں کرتی ہیں، کئی طرح کے ماسک اور فیشل کے بعد بھی فریش اور تروتازہ دکھنا خواب رہ جاتا ہے ۔

گزشتہ دنوں کرینہ کپور کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر فیس ماسک لگایا ہوا ہے اور ساتھ میں کیپشن میں لکھا کہ گرمیوں کے لیے لازمی چیزیں ڈھیلے بندھے ہوئے بال، کَفتان ( ڈھیلا ڈھالا ) لباس اور گھر کا بنا ہوا فیس ماسک، اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی بیوٹیشن نِشا سرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں ٹیگ کیا اور ساتھ میں مزید لکھا کہ اتنا بہترین فیس ماسک بتانے کا شکریہ۔

یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد یقیناً ہر لڑکی کے ذہن میں کرینہ کپور کے گھر میں بنے فیس ماسک کے اجزا ء جاننے کی جستجو جاگی ہوگی جس پر سے اب کرینہ کپور کی بیوٹیشن نے پردہ اٹھادیا ہے۔


نِشا سرین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کرینہ کپور کی ہی فیس ماسک میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور کا فیس ماسک استعمال کرنے اور تعریف کرنے کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے مزید لکھا کہ جو اس فیس ماسک کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اُن کے لیے یہ آسان سی ترکیب کچھ یوں ہے کہ :

2 چمچ صندل پاؤڈر

2 قطرے وٹامن ای آئل

ایک چٹکی ہلدی لے لیں

اب ان اجزا کو دودھ میں اچھی طرح مکس کر کے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں، 20 منٹ بعد چہرے پر لگائیں۔

نِشا سرین نےاس فیس ماسک کے فوائد بتاتے ہوئے لکھا کہ گھر کے بنے اس آسان سے فیس ماسک کے استعمال سے آپ کی جلد نرم ملائم اور صاف ستھری ہو جائے گی۔