گرمی کی شدت کیساتھ نئے ڈیزائن کی عینکو ں کی فروخت میں اضا فہ

May 27, 2020

پشاور (احتشام طورو وقائع نگار) گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی شہر میں نت نئے ڈیزائن کی فینسی عینکو ں کی فروخت بڑھ گئی ہے سرجیکل ماسک کے ساتھ ساتھ دھوپ سے بچاؤ کی عینک کی فروخت جاری ہیں مہنگے خیبر بازار میں آپٹیکو کی دکانیں کھلنے پر مقبول اینڈ ماونٹ بلیک ، کارٹیر بگاری رے بین ، کلارک ، گوچی سی کے اور آرمانی کے گلاسز خریدے جا رہے ہیں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد عید الفطر پر مختلف اقسام کی عینکوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ادھر بازاروں اور مرکزی شاہراہوں پر غیر معیاری عینکیں کی فروخت بھی جاری ہے سستی عینک میں پلاسٹک کا شیشہ استعمال ہوتا ہے جبکہ قیمت انتہائی کم ہے سڑکوں کے کناروں ، مختلف بازاروں میں فروخت کی جانے والی غیر معیاری عینکوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جس کے خریداروں کی تعداد بھی زیادہ ہے تاہم سڑک کنارے فروخت ہونے والی عینکوں سے آنکھوں کو نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔