کورنگی میں شوٹنگ بال میلہ ہوگا،جاوید حنیف

May 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف خان نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں شوٹنگ بال کھیل کا میلہ سجانے کا اعلان کردیا- کرونا وائرس کے باعث معطل کھیلوں کی سرگرمیاں جیسے ہی بحال ہوں کورنگی شوٹنگ بال چیمپئن شپ ہوگی- یہ اعلان انہوں نے واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی کے سرپرست اعلیٰ معروف اسپورٹس آرگنائزرغلام محمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں محمد ارشد، اعجاز احمد قریشی،محمد حیدر خان، ذولفقار عباس خان،دلاور عباس خان شامل تھے۔