بھارت میں انتہا پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے، شبلی فراز

May 28, 2020

بھارت میںانتہا پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قراردینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے موقف کی جیت ہے۔ بدھ کواپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بھارتیہ جنتا پارٹی کی سوچ کا عکاس ہے۔بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہاءپسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ اسلامو فوبیا سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان خوش آئند ہے۔