ڈینگی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظراسپرے کیلئے دائر رٹ پر سماعت ملتوی

May 28, 2020

پشاور (نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سپرے ودیگر اقدامات کیلئے دائر رٹ پٹیشن پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی درخواست گزاروکیل کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ سابق ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا نے قراردیا تھا کہ 2020کے موسم سرما میں ڈینگی وائرس زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے تاہم اس وقت محکمہ صحت سمیت تمام ادارے کورونا وباء پرقابو پانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ڈینگی کے کیسز آنے کی صورت میں خطرناک صورتحال پید ا ہوسکتی ہے لہذا تمام متعلقہ اداروں کوآگاہی پھیلانے کے علاوہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے رٹ پر سماعت 14مئی کو مقرر تھی تاہم ہائیکورٹ کی بندش کی وجہ سے رٹ پر سماعت اب غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ۔