ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں چوہدری فتح محمد کی تدفین کردی گئی

May 29, 2020

لیڈز (پ ر) ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انقلابی رہنما چوہدری فتح محمد کی تدفین کردی گئی پنجاب بھر سے کسانوں، مزدوروں اور ترقی پسند کارکنوں نے شرکت کی۔ چوہدری فتح محمد کی میت کو اس سرخ پرچم میں رکھا گیا جسے تھام کر انہوں نے 72برس کسانوں، مزدوروں اور پسے ہوئے مظلوم و محکوم کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہے۔ ان کے بیٹے پرویز فتح لاک ڈائون کی وجہ سے آخری رسومات میں شرکت نہ کرسکے۔ آزاد کشمیر کے سابق چیف جسٹس اعظم خان، ہندوستان کے لیفٹ فرنٹ کے پارلیمانی لیڈر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے جنرل سیکرٹری سیتا رام بچوری بنگلہ دیش کمیونسٹ پارٹی کے رہنما شہدار بن احمد کا ٹیلی فون پر اظہار افسوس۔ تعزیتی پیغامات پہنچانے والوں میں برطانیہ کی صحافتی برادری سے ظفر تنویر، عباس ملک، احمد نظامی، محبوب الٰہی بٹ، پرویز مسیح، اعجاز فضل، محمد رجاسب مغل، لندن سے ایوب اولیاء منیب انور، پروفیسر امین مغل، تنویر زمان خان، ہمراز احسن، راجہ محبوب، مینزے ذوالفقار، اکرم قائم خانی، مانچسٹر سے ذاکر حسین ایڈووکیٹ، ڈاکٹر احمد ظہیر بابر، انیس زیدی، محمد ضمیر بٹ، شاہین بٹ، لیورپول سے کامران یونس، برمنگھم سے ڈاکٹر حسن جاوید، بھگونت سنگھ، راجندر بینس، شیراچوہل، لیسٹر سے ڈاکٹر ظفر رامے، دیال سنگھ بھاگڑی، بریڈفورڈ سے سابق لارڈ میئر غضنفر خالق، خواجہ شفیق احمد لالہ محمد یونس، رشید احمد فاطہ ایڈووکیٹ، شاہ محمد کھوکھر، پروفیسر ریاض کھوکھر، فضل محمود، لیڈز سے محسن ذوالفقار، موہستی ذوالفقار، اعجاز بٹ، امجد یوسف، فاروق خان، محمد تاج، نیوکاسل سے رشید سرابھا، صغیر احمد، گلاسگو سے ڈاکٹر امجد ایوب مرزا، امتیاز علی گوہر و دیگر شامل تھے۔ آزاد کشمیر کے سابق چیف جسٹس اعطم خان نے کہا کہ کامریڈ فتح محمد جیسا انقلابی رہنما کبھی کبھی پیدا ہوتا ہے۔ 1970ء کی مشہور کسان کانفرنس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد کرکے انہوں نے انقلابی تحریک میں نئی جان ڈال دی۔ کامریڈ کی انقلابی جدوجہد کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔ کامرید چوہدری فتح محمد کو ہمیشہ ایک عظیم مارکسی دانشور اور انقلابی رہنما کے طور پر پاکستان میں یاد کیا جائے گا۔ ان کی یادیں اور نظریات ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے اور نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہونگے۔ عابد منٹو نے اپنی چھ دہائیوں کی رفاقت اور جدوجہد کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چوہدری فتح محمد اور سی آر اسلم کے ساتھ مل کر پنجاب میں سوشلسٹ تحریک کی بنیاد ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری فتح محمد نے ملک بھر میں کسان تحریک کو منظم کرنے اور 1970ء میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک تاریخی کسان کانفرنس کو منعقد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔