بھارت کے 300شہریوں کی واپسی کی امیدیں ایک بار پھر دم توڑ گئیں

May 29, 2020

لاہور (خالد محمود خالد) بھارت میں مسلسل لاک ڈاؤن اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث پاکستان میں پھنسے ہوئے 300؍ کے قریب بھارتی شہریوں کی بھارت واپسی کی امیدیں ایک بار پھر دم توڑ گئیں۔ بھارتی ہائی کمیشن کی ایک سینئر افسر نے بھارتی شہریوں کی اسی ہفتے واپسی کی نوید سنادی تھی ۔