طیارہ حادثہ‘متعددورثاءکو غلط میتیں دی گئیں‘فیصل ایدھی

May 29, 2020

کراچی (این این آئی)سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی طیارہ حادثہ میں متعدد ورثاء کو غلط لاشیں حوالے کردی گئیں ہیں۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ دو دن تک غیر سائنسی بنیادوں پر لاشیں
حوالے کرنے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اسکواڈرن لیڈر زین العارف کی میت کے دو خاندان دعویدار ہیں جبکہ ایک لاش پر پڑی چادر تبدیل ہونے سے سیریل نمبر تبدیل ہوگیا، متاثرہ فیملی نے ڈی این اے ٹیسٹنگ کے باوجود ڈیڈ باڈی لینے سے انکارکیا۔