ٹریکٹرٹینکی کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق

May 29, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریکٹرٹینکی کی ٹکرلگنے سے 14سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ۔تھانہ ائرپورٹ کومحمدسعیدنے بتایا کہ میری بیٹی ثمیہ سعید گھر سے دکان پر گئی اس دوران تیزرفتار ٹریکٹرٹینکی نمبرسی -3588نے انتہائی غفلت لاپروائی سے میری بیٹی کوہٹ کیا جس سے وہ زخمی ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔