کاغذدرآمدکرنے کی شرائط پوراکرنا چھوٹے ناشران کیلئے ممکن نہیں ،انجمن ناشران قرآن مجید

May 29, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) درآمد پالیسی کی وجہ سے ناشران قرآن مجید اور سیکٹروں مزودر خاندانوں کے کاروبار تباہ ہو گئے ،انہوں نےاحتجاجی مظاہروں کا الٹی میٹم دیدیا ۔ انجمن ناشران قرآن مجید کے صدر کاشف اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت محکمہ اوقاف پنجاب میں 115قرآن پاک کے رجسٹرڈ ناشران ہیں ان میں سے صرف 6ناشران قرآن پاک اس ٹیکس رعایت کے ساتھ کاغذ درآمد کررہے ہیں جبکہ 109ناشران اس سہولت سے محروم ہیں اس لئے کہ کاغذ درآمد کرنے کے لئے شرائط اتنی سخت ہیں کہ چھوٹے ناشران کے لئے ان شراط کو پوراکرنا کسی طرح بھی ممکن نہیں ہے۔