امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی ایک خاتون کا بیٹی کی سالگرہ والے دن لاٹری میں انعامی رقم نکل آئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کیرولینا کی لِندا راجرز کی بیٹی کی سالگرہ کا دن ان کیلئے بہت ہی خاص بن گیا اور 161,929 ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔
ڈینٹن کی رہائشی لنڈا راجرز نے ریاستی ایجوکیشن لاٹری کے حکام کو بتایا کہ ہفتے کے روز ان کی بیٹی کی سالگرہ تھی، تو وہ شہر کے ایسٹ سیلسبری اسٹریٹ پر واقع موبل مارٹ پر رکیں اور وہاں سے 2 ڈالر کا دی کیش فاسٹ پلے ٹکٹ خریدا۔
یہ ٹکٹ خریدنا کسی نعمت سے کم ثابت نہیں ہوا کیونکہ اس میں سے تو انعامی رقم نکل آئی اور بیٹی سالگرہ کے دن انعام نکلنے نے اسے اور خاص بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے ایسی جیت کی خواہش کر رہی تھیں، یہ ہماری زندگی بدل دے گی۔ ہم اس کی بدولت ایک نئی گاڑی خرید سکیں گے اور اپنے خاندان کے ساتھ خوشیاں بانٹ سکیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ انھیں ابھی تک اسکا یقین نہیں آرہا۔