کوئٹہ :ٹرک کی ٹکر سے نو عمر لڑکا ہلاک

May 29, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کو ئٹہ کے نواحی علا قے ہزار گنجی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے نو عمر لڑکا جاں بحق ہو گیا ۔چھیپا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہزار گنجی کے قریب ٹرک کی زد میں آ کر 13سالہ بچہ نصیب اللہ لانگو موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ متعلقہ پولیس مزید کا رروائی کر رہی ہے۔