پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جی ایم فنانس کا کورونا سے انتقال

May 29, 2020

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جی ایم فنانس آصف سہیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، ان کی عمر 68 برس تھی ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق آصف سہیل میں 6 روز قبل کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں تھیں جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کروایا گیا جو پازیٹیو آنے پر انہیں پاکستان لیور اینڈ کڈنی انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں منتقل کردیا گیا جہاںوہ گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔

آصف سہیل پچھلے 8 سال سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں فرائض انجام دے رہے تھے ۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 64 ہزار 28 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 317 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 40 ہزار 406 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں 496 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 ہزار 305 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔