ژوب‘بارکھان ‘ مسلم باغ ‘ زیارت موسیٰ خیل میں گرج چمک کیساتھ بارش

May 31, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ژوب ،بارکھان،مسلم باغ،زیارت، موسیٰ خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ،تاہم ملک کے دیگر علاقوں میںہفتے کو موسم گرم اور خشک رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33، بارکھان 34 ،دالبندین 39، گوادر 36، قلات 29، خضدار36، لسبیلہ 42، نوکنڈی 40، سبی47، تربت 46، ژوب 29 اور زیارت میں 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ بارکھان میں 05 ،،ژوب میں 03 اور زیارت میں 4ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج اتوار کوژوب ،بارکھان،مسلم باغ،زیارت، موسیٰ خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔