طاقت کے زورپر قومی جدوجہد سے روکا نہیں جاسکتا‘بی این پی

May 31, 2020

کوئٹہ( پ ر)بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے پارٹی کے شہید ساتھی نصیر جان لانگو کی10ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید کے خاندان کا بلوچستان کے سیاسی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں اہم کردار ہے جو نیپ سے لیکر آج تک جاری ہے نصیر لانگو کو 2010ء میں اس وقت شہید کیاگیا جب بلوچ قوم کے ساتھ ظلم وجبر سماجی ناانصافی اوربنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر تھی سریاب سے لیکر کلی اسماعیل ،ہدہ ڈبل روڈ، گل آباد اور بلوچ قدیم ترین گنجان آبادی والے علاقوں میں بلوچ نوجوانوں سیاسی کارکنوں سے لیکر سفید ریش قبائلی عمائدین کو حراست میں لے کر تھانوں میں قید کرنا روز کا معمول تھا29مئی 2010ء کو نصیر لانگو کو اس وقت شہید کیاگیا جب وہ شہید گل زمین حبیب جالب کی قیادت میں دھرنے کوسبوتاژ کرنے کیلئے آنسو گیس اورفائرنگ کرکے پارٹی کے دوستوں کو گرفتار کیاگیا کی رہائی کیلئے سمنگلی روڈ پر احتجاج کررہے تھے انہوں نے کہاکہ نصیر لانگو کو شہید کرنے کامقصد طاقت کے ذریعے سیاسی حقوق کیلئے بی این پی کی موثر آواز اور جدوجہد کو روکنا تھالیکن تاریخ گواہ ہے کہ پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں نے ہمیشہ ناقابل فراموش جدوجہد کی ۔