لبریشن فرنٹ کے غازی سہیل احمد کٹاریہ کی اہلیہ کا انتقال

June 02, 2020

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) حبہ کدل کی جواں سالہ عظیم بیٹی دل کا دورہ پڑنے سےنتقال کر گئیں مرحومہ لبریشن فرنٹ کے غازی سہیل احمد کٹاریہ کی شریک حیات تھیں جو کٹاریہ کے فیلڈ میں کام کرنے کے دوران سرینگر میں والدین کی سرپرستی میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئی پھر شادی کو تقریباً ایک ہفتہ ہی ہوا تھا کہ سہیل احمد کٹاریہ کو ہندوستانی آرمی نے گرفتار کر لیا جو تقریباً 16 سال بھارت کے مختلف عقوبت خانوں میں پابند سلاسل رہے۔ اس دوران یہ عظیم بیٹی چین سے ایک دن بھی نہ بیٹھی اور شوہر کی رہائی کے لیے قانون کی ڈگری حاصل کی اور باقاعدہ مقدمہ کی پیروی خود کی جس میں جموں کشمیر اور دہلی تک گئیں اور اپنی جدوجہدجاری رکھی اپنے شوہر اور وطن عزیز کی حرمت کے لیے اس عظیم بیٹی نے اپنے اکلوتے بھائی کو بھی شہید ہوتے دیکھا لیکن قوم کی اس نڈر باجرت دلیر مجاہدہ نے ہمت نہ ہاری۔ سہیل احمد کٹاریہ کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کے کیس بھی خود لڑے اور بلآخر سہیل احمد کٹاریہ کو ہندوستانی عقوبت خانوں سے 28 مئی 2010 کو رہائی دلائی اور اپنے شوہر کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر بھیجا اس طرح مرحومہ سرینگر اوردیگربھارتی عقوبت خانوں سے لے کر پاکستانی زیر انتظام کشمیر تک اپنی آخری سانس تک وفا کی تصویر بنی رہی اور اسی وفا کا پاس کرتے ہوئے پچھلے تین سال سے یہاں اپنے شوہر کے ساتھ اب ماضی کے کرب و بلاؤں یاد ماضی سے جان چھڑاتے ہوئے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا اور یہاں بسنے لگی زندگی کی راحتیں انہیں چار سال کے اندر دیکھی اور ایک بچے(عبداللہ کٹاریہ) کو جنم دیا۔یہ عظیم خاتون 30 مئی 2020 کو اپنا ننھا سا پھول اس مرد مجاہد کٹاریہ اور اللہ کے سپرد کر کے اللہ کو پیاری ہو گئیں۔مرحومہ کی وفات پر جے کے الف کے ر ہنماؤں سید جاوید احمد شاہ ،سعید چوہدری ،چوہدری محمد رفیق،چوہدری محمد منیر ،یخ محمد اسلم ،وسیم احمد ، حاجی عبدالحلیم دیگر نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت اللفردوس میں جگہ دے اور ا ہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔