مانسہرہ ، 15ملزمان گرفتار ، پونے 7لاکھ کا مسروقہ سامان برآمد

June 04, 2020

پشاور (نمائندہ جنگ )پولیس میں غیر معمولی حالات کے باوجودمانسہرہ پولیس کی پروفیشنل کارکردگی ماہِ مئی کے دوران نقب زنی/ڈکیتی/چوری اورموٹرسائیکل چوری کرنے والے 15ملزمان کو گرفتار کرکے 6لاکھ 70ہزار مالیت کا سامان اور کیش وغیرہ میں سے 6لاکھ10ہزارکا سامان اور کیش اور02عدد موٹر سائیکل ریکور کر لیے گئے. جبکہ ضلع میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرمختلف تھانوں میں ماہ ِمئی کے دوران 67افراد کے خلاف پی پی سی کے تحت مقدمات بھی درج کیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی ا و مانسہرہ صادق بلوچ کی سربرائی میں مانسہرہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہِ مئی کے دوران467مقامات پر سنیپ چیکنگ اور04مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 31مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 23مختلف اقسام کا اسلحہ اور 278ایمونیشن برآمد کیا گیا سنگین مقدمات میں مطلوب11 مفرور مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراٖد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ماہِ مئی کے دوران مانسہرہ پولیس نے 74پستول،10بندوقیں،05رائفلیں،01 کلاشنکوف اور1080کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 76مقدمات درج کیئے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف پھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے مجموعی طور پر38 کلو23گرام چرس اور 55گرام ہیروئین برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت35 مقدمات درج کیئے گئے۔