پھلوں،سبزیوں کی گاڑیوں کو روکنا باعث تشویش ہے،رفوگل بڑیچ

June 04, 2020

کوئٹہ(پ ر) آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی رجسٹرڈ ہزارگنجی کے صدر حاجی رفوگل بڑیچ جنرل سیکرٹری حاجی شیر علی بنگلزئی سینئر ارکان سید عبدالاحد آغا حاجی جمیل احمد کاکڑ ماسٹر اورنگزیب رئیسانی حاجی عامر بنگلزئی حاجی احمد بلوچ حاجی ظہور احمدکاکڑ حاجی عبدالظاہر بڑیچ حاجی عبدالستار مصطفی خان اچکزئی سید راز محمد آغا حاجی داد محمد بڑیچ حاجی ہدایت اللہ بنگلزئی ایس بی عبدالصمد دین محمد مہراللہ بلوچ حاجی محمدخان بڑیچ کشمیر خان بڑیچ حاجی جمعہ خان بڑیچ ودیگر نے کہاہے کہ فورسز کی جانب سے کچلاک زیارت روڈ پر بلاوجہ 25گھنٹے تازہ پھلوں اورسبزیوں کی گاڑیوں کو روکنے سے کاروباری افراد میں تشویش پائی جاتی ہے شدیدگرمی میں گاڑیوں کو روکنے سے تاجروں کو لاکھوں روپے نقصان کااندیشہ ہے اطلاع ملتے ہی ایسوسی ایشن کے عہدیدار مذکورہ چیک پوسٹ پہنچے جہاں گاڑیوں کو پہلے ہی چھوڑا جاچکا تھا وجہ معلوم کرنے پر متعلقہ اہلکاروں نے بتایا کہ ہمیں اوپر سے احکامات ملے تھے عہدیداروں نے آئی جی ایف سی برگیڈ یئر سیکٹر کمانڈ کوئٹہ اورمتعلقہ کرنل سے اپیل کی کہ اگر کسی گاڑی کو روکا جائے تواس سے قبل ایسوسی ایشن کو اطلاع دی جائے تاکہ منڈی سے گاڑیوں کو لوڈ نہ کیاجائے۔