دبئی: کورونا کے سبب اسناد ڈرونز سے دی جائیں گی

June 05, 2020

دبئی میں کورونا وبا کے سبب گریجویشن کی اسناد ڈرونز کےذریعے طلبا کو دی جائیں گی۔

دبئی میں امریکی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس نےکورونا وائرس کے سبب مختلف طریقے سے گریجویشن کی تقریب تقسیم اسناد 15جولائی کو منقعد کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔

تقریب میں شرکت کیلئےطلبا یونیورسٹی کے پارکنگ لاٹ میں مخصوص کردہ جگہ پر کار پارک کرینگے۔

ریڈیو کےذریعے وہ کار میں ہی تقسیم اسناد کے اعلانات سن سکیں گے اور ڈرون کے ذریعے اسناد طلبا کی کار تک پہنچادی جائیں گی۔ تقریب کے بعد 120 ڈرونز سے لائٹ شو بھی کیاجائےگا۔