بھارت شہری آبادی کو نشانہ بناکر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، عثمان بزدار

June 18, 2020

بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بناکر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لائن آف کنٹرول پر نکیال اور باغ سر سیکٹرز میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور 4 شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے، بھارت کا جارحیت پسندانہ رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاکستانی قوم بھی اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔