روس کی بڑھتی میزائل سرگرمیوں کےمقابل اپنے دفاع کیلئے تیار ہیں، نیٹو

June 20, 2020

برسلز (اے پی پی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک ہر طرح کے خطرے کے مقابل دفاع کےلیے تیارہیں۔انہوں نےبرسلز میں منعقدہ وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے دن کی نشست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نیٹو رکن ممالک کے وزرائے دفاع مزاحمت اور دفاع پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں تاہم ملکی و خارجی کرداروں کی طرف سے عدم استحکام پیدا کرنے، ہمارے اتحادیوں کو نقصان پہنچانے اور تقسیم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، نیٹو کے رکن ہر طرح کے خطرے کے مقابل دفاع کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کی للکاروں کے مقابل نیٹو وزرائے دفاع نے سیاسی و فوجی عناصر پر مبنی ایک متوازن پیکٹ پر سمجھوتہ کیا ہے، اس سمجھوتے کے دائرہ کار میں ہم نے اپنے فضائی و میزائل دفاع کو اور روایتی قابلیت کو وسعت دینے اور خبر رسانی و جنگی مشقوں کی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔