مودی نے چین کے آگے زمین سرنڈر کردی، راہول گاندھی

June 20, 2020

مودی نے چین کے آگے زمین سرنڈر کردی، راہول گاندھی

انڈین نیشنل کارنگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے آگے اپنی زمین سرنڈر کردی۔

چینی افواج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی پر بھارت میں مسلسل تنقید جاری ہے۔

بھارتی اپوزیشن وزیراعظم سے حقائق جاننے کے لیے سوالات کر رہی ہے۔

ادھر کانگرس رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے سامنے بھارتی زمین سرنڈر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چین نے بھارتی فوج کی حرکتوں کو بے نقاب کردیا

انہوں نے سوال کیا کہ نریندر مودی بتائیں کہ اگر چینی افواج بھارتی زمین پر نہیں آئیں اور کوئی زمین قبضے سے نہیں گئی تو ہمارے فوجی کیوں مارے گئے؟ اور ہمارے فوجی کہاں مارے گئے؟