پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست، فوری سماعت کی استدعا مسترد

June 30, 2020

سندھ ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیارکیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اوگرا کی مشاورت کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا، پیٹرول کی قیمت فوری طور پرکم کرنے کا حکم دیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے فوری سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست کی فوری سماعت نہیں کرسکتے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، سیکریٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا و دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔