آمدن سے زائد اثاثے، آغا سراج درانی و دیگر کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

July 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ودیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت20جولائی تک ملتوی کردی۔ بدھ کو احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ودیگرکے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں تفتیشی افسر نے دو مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ۔