لگتا ہے مائنس ون فارمولے پرعمل ہونے والا ہے،ڈاکٹرابوالخیر زبیر

July 02, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ”مائنس ون“ فارمولے پرعمل ہونے والا ہے۔ عمران خان کو چاہئے کہ ”ریاست مدینہ“کے اپنے زبانی و عدوں پر فوری عمل کر کے ہوا کا رخ بدل دیں ریاست مدینہ کا عملی نفاذ کیسے ہوگااس کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے علماء ان کی مدد کیلئے تیار ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مائنس ون ہوجائے تو میرے ساتھی انہیں نہیں چھوڑیں گے ان کے اس بیان سے پتہ چلتا ہے کہ ان کو بھی اندازہ ہوگیا ہے کہ ”مائنس ون“والے فارمولے پرعمل ہونے والا ہے اور ان کو لانے والے ان سے تنگ آکران سے جان چھڑا نے والے ہیں ایسی صورتحال میں اب ان کے پاس اقتدار کے چند دن رہ گئے ہیں ان کو چاہئے کہ ان چند دنوں میں ”ریاست مدینہ“کے اپنے زبانی و عدوں پر فوری عمل کر کے ہواؤں کا رخ بدل دیں ۔