چہل قدمی کو مؤثر بنانے کیلئے 9 ٹپس

July 02, 2020


ماہرین تیز قدموں سے چہل قدمی کرنے کو سب سے آسان اور مؤثر ورزش قرار دیتے ہیں ، چہل قدمی کو معمول بنا لینے سے مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ وزن میں کمی ، پٹھوں کا مضبوط ہونا، قوت برداشت بڑھنے سمیت ذہنی دباؤ کی صورتحال میں بھی سکون میں ملتا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق جاگنگ کرنے کے لیے خود کو اس ورزش کے لیے ڈھالنا پڑتا ہے، قوت برداشت کی کمی کی وجہ سے کچھ افراد 5 منٹ سے زیادہ نہیں بھاگ سکتے اور جلد تھک جاتے ہیں ، اس لیے تیز قدموں سے چہل قدمی کرنے کے لیے صحیح طریقوں کو جاننا اور انہیں اپنانا لازمی ہے ۔

ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے مندرجہ ذیل چند مشوروں پر اگر عمل کر لیا جائے تو یہ ورزش مزید آسان اور مؤثر ہو جائے گی جس سے ورزش کے دوران آپ خود کو زخمی ہونے یا گرنے سے بھی بچا سکتے ہیں۔

جاگنگ کے دوران اپنی رفتار ہلکی اور کمر سیدھی رکھیں ، اپنے پیٹ کے پٹھوں کو اند ر کی جانب کھینچ کر رکھیں ، اپنے سر اور کندھوں کو جھکانے سے گریز کریں، کو شش کریں کے سینہ سیدھی سمت میں بالکل سیدھا ہو ۔

جاگنگ کے دوران اپنے بازؤں کو بھی سیدھا رکھیں اور انہیں اس طرح حرکت دیں کے کہنیاں زمین کی جانب ہوں اور ہاتھوں کو اوپر نیچے لے کر جائیں، جاگنگ کے دوران بازو اپنی سمت میں رہیں پیٹ یا سینے کی طرف نہ آئیں ، اپنی ایڑھی کو زمین پر مارنے سے گریز کریں ، کوشش کریں پورا پاؤں زمین پر رکھیں ۔

اگر ٹریڈ مل پر بھا گ رہے ہیں تو اپنے جوڑوں کو مشین سے دور رکھیں ، تیز بھاگنے کی صورت میں اپنی کہنیوں اور گٹنوں کو زخمی ہونے بچائیں ، ٹریڈ مل پر بھاگتے ہوئے اپنا سارا دھیان ورزش پر لگا سکتے ہیں ، اپنے پیٹ کے بٹھوں کو اندر کی جانب کھینچ لیں ، کمر سیدھی رکھیں اور ہاتھوں کو ہینڈلز پر آرام سے رکھیں، بازؤں پر زور دینے گریز کریں ۔

ٹریڈ مل پر بھاگتے ہوئے اپنے پاؤں پر دھیان دیں اور انہیں آرام سے نیچے رکھیں ، پاؤں تیزی سے نیچے مارنے پر بھاگنے کی کارکردگی خراب ہو سکتی ہے، پاؤں جلد تھکنے سے اپنے طے کیے وقت سے پہلے ہی تھک سکتے ہیں ۔

کوشش کریں پاؤں کو نیچے رکھتے ہوئے پہلے پاؤں کا پنجہ نیچے رکھیں ۔

اگر روزانہ چہل قدمی کر کررہے ہیں توہفتے میں کچھ دنجا گنگ کے ساتھ تھوڑی مختلف ورزشیں بھی ضرور کریں جیسے کے پلانکس، سائیڈ پلانکس، گلٹ بریجز ( glute bridges) وغیرہ ۔

اگر آپ ہموار رستے کے بجائے اونچے نیچے رستے پر جاگنگ کر رہے ہیں تو اپنے پاؤں کو زمین پر رکھنے کے زوایعے پر دھیان دیں اور کوشش کریں کے پاؤں عین گٹنے کی سید میں رکھیں ۔

بھاگتے ہوئے اپنے پاؤں اور سانس لینے کی رفتار پر دھیان دیں ، اپنے سانس اور دل دھڑکنے کی رفتار کی مناسبت سے بھاگیں ، اس طرح تھکے بغیر زیادہ دیر تک بھاگ سکیں ۔

کہنی کو زمین کے 90 ڈگری کے زوایعے پر رکھیں اور کندھوں اور ہاتھوں کو اکڑانے کے بجائے پر سکون رکھیں ۔

بھاگتے ہوئے پاؤں کواٹھائیں اور اندر کی طرف موڑتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ پاؤں زیادہ ہوا میں نہ اچھلے، پنڈلی کو زیادہ خم دینے کی صورت میں پاؤں زمین پر آتے ہوئے زیادہ زور سے لگے گا جس کے نتیجے میں جاگنگ کا فائدہ کم اور تھکاوٹ اور پٹھوں کو نقصان زیادہ پہنچے گا ۔

ماہرین کے مطابق ہفتے میں ایک دن آرام لازمی کرنا چاہیے ، چہل قدمی کے کئی فوائد ہیں مگر اسے روزانہ کرنے کی صورت میں آپ کے پٹھے تھک کر متاثر ہو سکتے ہیں۔