غیرقانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری

July 03, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کو شہر میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اقبال فرید کو تحریری درخواست موصول ہوئی تھیں کہ بلال چوک گھانگلہ چوک ، پرانا شجاع آباد روڈ، سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی کمرشل عمارتیں بن رہی ہیں جس پر انہوں نے تمام انفورسمنٹ انسپکٹرز کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔