خیبرپختونخوا، ہیپاٹائٹس کا اسپتال کورونا مریضوں کیلئے مختص

July 03, 2020

خیبرپختونخوا حکومت نے نشترآباد میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے قائم اسپتال کو کورونا مریضوں کے لیے مخصوص کردیا۔اسپتال کو تمام سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے پشاورکے نشتر آباد میں قائم اسپتال کورنا مریضوں کے لیے مخصوص کردیا ہے۔ یہ اسپتال ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے بنایا گیا تھا جو بند تھا۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کے لیے مخصوص اسپتال تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔

انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کورونا وبا کے خاتمے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہے اور کورونا کی روک تھام کے لئے مختص فنڈز کا حقیقی معنوں میں استعمال کیا جائےگا۔