اسپورٹس فورم کے عہدیداروں کی تقرری

July 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی اسپورٹس فورم کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے سید وسیم ہاشمی کو آئندہ چار سالہ مدّت کیلئے صدر مقرر کردیا ہے۔ آصف عظیم چیئرمین اور مراد حسین جنرل سیکریٹری ہونگے۔ دیگر عہدیداران میں تہمینہ آصف سینئرنائب صدر، سیدفائق رضوی، سیکریٹری فنانس شامل ہیں۔